حج اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ

 حج اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ حج اسلام کا ایک اہم رکن ہے جو مسلمانوں کے درمیان اخوت، مساوات، ایثار اور اتحاد کا عملی مظہر ہے۔

 حج کی ادائیگی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول، روحانی پاکیزگی اور گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ ہے ۔ یوم عرفہ پر حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ یومِ عرفہ ہمیں صبر، قربانی، ایثار، تقویٰ اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں