سمر زون میں پرائمری سکولز یکم جون سے 31اگست تک بند رہیں گے ،محکمہ تعلیم پختونخوا
پشاور (این این آئی)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے سکولوں کی موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
پشاور سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سمر زون میں پرائمری سکولز یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ونٹر زون میں تمام سکولز یکم تا 31 جولائی تک بند رہیں گے ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ جون میں سمر کیمپ کے تحت صبح 7 سے 9 بج کر 40 منٹ تک کلاسز ہوں گی۔