بھارت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنیوالا دوسرا بڑا ملک بن گیا
اسلام آباد (اے پی پی)غزہ میں اسرائیلی فورسز کی طر ف سے جاری مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران بھارت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیاہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ اسرائیل کی عسکری درآمدات میں بھارت کا 26 فیصد حصہ شامل ہے ۔بھارتی کمپنیاں اسرائیل کے بڑے دفاعی اداروں بشمول رافیل ایڈوانسڈ سسٹمز کو پرزے برآمد کر رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اور اسرائیلی کمپنی کے مشترکہ منصوبے کے تحت ساڑھے 5 لاکھ سے زائد بھاری دھماکا خیز پرزے اسرائیل بھیجے گئے۔