علیمہ خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا
لاہور( این این آئی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی کی موجودہ حکمت عملی، تنظیمی ڈھانچے اور قیادت کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
جماعت اندرونی اختلافات، غیر موثر تنظیمی فیصلوں اور کمزور سیاسی حکمتِ عملی کے باعث کمزور ہو چکی ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر فیصلہ سازی کا عمل محدود ہو گیا ہے جس کے باعث سیاسی جدوجہد اور احتجاجی سیاست متاثر ہوئی۔ تین مرتبہ عمران خان کی رہائی کا موقع ملا لیکن اسے ضائع کیا گیا ، عمران خان کی بہن علیمہ خان وراثت سنبھالنے کے چکر میں ہیں لیکن پارٹی رہے گی بھی تو ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئیگا۔ شیر افضل نے کارکنوں کے نام اپنی اپیل میں کہا کہ اگر وہ واقعی جماعت کو متحد، متحرک، منظم اور قید رہنماؤں کی رہائی کے لیے موثر عوامی تحریک چلانا چاہتے ہیں تو انہیں صرف تین ماہ کے لیے جماعت کی تنظیمی کمان دی جائے۔