پی پی رہنما بیرسٹرعامر سے رابطہ
لاہور (سپیشل رپورٹر ) صدر مملکت آصف زرداری نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر عامر حسن کو ٹیلیفون کیا اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عامر حسن نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔پنجاب کے کارکنوں کو مرکزی قیادت سے براہ راست رابطے کا موقع ملنا چاہیے ۔پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ سرگرم کرنے کیلئے مرکزی قیادت کی یہاں موجودگی اور رہنمائی ضروری ہے ۔صدر نے یقین دہانی کرائی کہ میں جلد پنجاب کا دورہ کرونگا اور کارکنوں کے درمیان زیادہ وقت گزاروں گااور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی جلد پنجاب کے دورے پر آئینگے۔