بالائی علاقوں میں آج سے 5 جون تک بارش کی پیشگوئی
لاہور،راولپنڈی (نیوزایجنسیاں )محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آج 2 جون سے 5 جون کے دوران تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کیسا تھ بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے۔۔۔
شہریوں، سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آج و ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 5 جون تک برقرار رہے گا۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بعض مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔