لاہورایئر پورٹ سے اغوا سوئس خاتون چند گھنٹوں بعد بازیاب

 لاہورایئر پورٹ سے اغوا سوئس خاتون چند گھنٹوں بعد بازیاب

صوفیہ ماریہ ملر امریکا سے لاہور پہنچی تھی ، پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورایئر پورٹ سے اغوا ہونے والی سوئس خاتون کوبازیاب،جبکہ ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ سوئس خاتون صوفیہ ماریہ ملر امریکا سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچی تھی اور اس کے بعد ائیر پورٹ سے لاپتہ ہو گئی۔تھانہ سرور روڈ پولیس نے سوئس خاتون کے نیپالی نیشنل  شوہر کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا اور چند گھنٹوں بعد ہی سوئس خاتون کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کاکہنا ہے کہ خاتون کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک ہوٹل سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا،سوئس خاتون مبینہ طور پر ایک فراڈئیے ٹور آپریٹر کے جھانسے میں آگئی تھی۔ واقعے کے مزید حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں