پنجاب حکومت کی 56کمپنیوں کی تشکیل ،ہائیکورٹ نے تفصیل مانگ لی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر میں 56 کمپنیوں کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سرکاری وکیل سے کمپنیوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے صوبے میں کتنی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی۔درخواست گزار کے وکیل منیر احمد نے موقف اختیار کیا کہ مقامی حکومت کی موجودگی میں 56 کمپنیوں کا قیام غیر قانونی ہے ، جبکہ ان کمپنیوں میں ارکان صوبائی اسمبلی کا تقرر بھی غیر آئینی اقدام ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ 56 کمپنیوں کی تشکیل اور ان میں ارکان کی شمولیت کو کالعدم قرار دیا جائے۔