سندھی عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان
کراچی (این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ بھر کے عوام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ بھر کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں، اندرون سندھ جہاں زیادہ گرمی ہے ، وہاں 22، 22 گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے ۔شرجیل میمن نے کہا لوڈشیڈنگ کے علاوہ لائن لاسز پر بھی پورے علاقے کی بجلی بند کر دی جاتی ہے ، جو بل نہیں بھرتا صرف اس کی بجلی کاٹنی چاہیے لیکن کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے بل وقت پر ادا کرنے والے عوام کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔