شاہراہ قراقرم پر کارحادثہ ،شانگلہ میں چھت گرگئی،12جاں بحق

 شاہراہ قراقرم پر کارحادثہ ،شانگلہ میں چھت گرگئی،12جاں بحق

گلگت سے راولپنڈی جانیوالی کار تریس بانڈہ میں کھائی میں گری ،6افراددم توڑگئے کو کوزہ الپوری میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ، بچی زخمی

ایبٹ آباد،شانگلہ (نیوزایجنسیاں) کوہستان لوئر میں شاہراہ قراقرم پر کارحادثے اور شانگلہ میں مکان کی چھت گر نے سے 6بچوں سمیت 12افرادجاں بحق ہوگئے ۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار تھانہ پٹن کی حدود تریس بانڈہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو ئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ پٹن، چوکی کیرو، چوکی مٹہ بانڈہ پولیس نفری اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سلیمان خان سکنہ مظفرآباد ،محمد شعبان سکنہ ضلع خانیوال، عمران ،دانیال ،محمدوسیم اور فیضان رضا شامل ہیں ۔ ادھر شانگلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ترجمان ریسکیو شانگلہ کے مطابق کو کوزہ الپوری رحیم آباد میں مکان کی چھت گر نے کے باعث ملبے تلے 7 بچے دب جانے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام بچوں کو ملبے سے نکال لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں