کوہستان:پنڈی جانے والی کار کو حادثہ، 6افراد جاں بحق

کوہستان:پنڈی جانے والی کار کو حادثہ، 6افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کا تعلق مظفر آباد، خانیوال و دیگر علاقوں سے ہے ، شناخت جاری

کوہستان (دنیا نیوز) لوئر مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب گلگت سے پنڈی جانے والی کار کو حادثہ پیش آیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق کار حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد کا تعلق مظفر آباد، خانیوال اور دیگر علاقوں سے ہے ، شناخت کا عمل جاری ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، حادثے کا شکار کار کا نمبر AFB 324 ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں