پرائیویٹ حج سکیم ، حجاج سے فیڈ بیک لینے کا فیصلہ، شکایات پر کارروائی

پرائیویٹ حج سکیم ، حجاج سے فیڈ بیک  لینے کا فیصلہ، شکایات پر کارروائی

اسلام آباد(سیدقیصرشاہ )وزارت مذہبی امور نے رواں برس پرائیویٹ سکیم کے ذریعے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سے فیڈ بیک لے گی ،شکایات ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ حج ٹور آپریٹرز کیخلاف کو جرمانہ اوربلیک لسٹ بھی کیاجاسکے گا۔۔۔

پرائیویٹ سکیم کو بہتر بنانے اور شکایات کے ازالے کیلئے پرائیویٹ حج آرگنائرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے 17 سوالات پر مبنی تحریری فارم پرکرائے گی، ہر سوال کے جواب میں ہاں،نہیں ،مناسب ،اوسط اورنامناسب کے جواب کاآپشن ہوگا آرگنائرزسے آپ (حاجی) نے کونسا منظورشدہ کس نمبرکا پیکیج طے کیا اورکتنی رقم آرگنائرز کوادا کی گئی اوراضافی سہولیات کیلئے علیحدہ رقم ادا کی یانہیں اورکیا آرگنائرز نے وعدے کے مطابق اضافی سہولیات مہیا کی یا نہیں اورکیا مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ اورعزیزیہ میں رہائش پیکیج کے مطابق تھی یا نہیں اورسفررہائش اوردیگر سہولیات پیکیج کے تحت تھی یا نہیں ،کیا آرگنائزر نے عزیزیہ وغیرہ سے حرم میں نمازکیلئے ٹرانسپورٹ دی ،حج سے متعلق تربیت کا اہتمام کیا،تربیت کتنے دن کی تھی اورکیامشائرمیں آرگنائرزنے وعدے کے مطابق سہولیات مہیا کیں یا نہیں ،ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکیم کے تحت جانیوالے حجاج کرام کی جانب سے فارم موصول ہونے کے بعد جس بھی ٹورآپریٹرز کیخلاف جتنی شکایات موصول ہونگی ان کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں