شاباش پاکستان ! مغربی ممالک بھی یہی کریں : ایلون مسک
’’ پاکستان سے اچھی خبر آئی ہے ‘‘:برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ، عالمی سطح پر تعریف
لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان میں دو ریپ مجرموں کو سزائے موت سنائے جانے کی عدالتی کارروائی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے ۔امریکی بزنس مین ایلون مسک نے ایکس پر لکھا ’’شاباش پاکستان! مغربی ممالک کو بھی اسی طرح کا کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ‘‘ایسی حرکت پر یہ بالکل درست سزا ہے ،پاکستان کے لیے یہ بہت ہی اچھا ہے ’’اسی خبر پر برطانوی رکنِ پارلیمنٹ روپرٹ لونے اپنے ردعمل میں کہا:‘‘پاکستان سے کوئی تو اچھی خبر آئی ہے۔ ’’