حاضری معافی کی درخواست منظور

حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت میں شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کیلئے درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی، چودھری پرویز الٰہی اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی دونوں کی جانب سے میڈیکل عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے دونوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اورسماعت 17 جون تک ملتوی کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں