نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال میں زیر علاج ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ، علاج جاری ،منکی پاکس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی۔
تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں منکی پاکس میں مبتلا چار مریض پہلے سے زیر علاج تھے جبکہ گزشتہ روز منکی پاکس کے شبہ میں زیر علاج ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی جبکہ دوسری جانب خسرہ کے شبہ میں بھی7 مریض زیر علاج ہیں اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں گیسٹرو میں مبتلا 80 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔