سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد پھیلانے پر ایکشن ،لاہور اور ملتان سے 2افراد گرفتار

سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد  پھیلانے پر ایکشن ،لاہور  اور ملتان سے 2افراد گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پنجاب نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر گمراہ کن اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں لاہور اور ملتان میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن سے فقیر محمد جبکہ ملتان سے محمد مقصود کو حراست میں لیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے موبائل فونز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق شواہد برآمد کر لئے گئے ہیں۔این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرنے میں ملوث تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں