گلگت بلتستان الیکشن میں کلین سویپ کرینگے :پی ٹی آئی
پشاور(نیوزایجنسیاں)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ 7 جون کو ہونے والے گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف نمایاں کامیابی حاصل کرے گی اور عوام نے پہلے ہی عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود تحریک انصاف گلگت بلتستان میں کلین سویپ کرے گی اور عوامی حمایت کے ذریعے حکومت بنائے گی۔اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔