وکالت ناموں پر عمران اور بشریٰ بی بی کے دستخط کیلئے وکیل کا آئی جی جیل کو خط
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہونے پر ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا۔۔۔
خط میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ اپیل کے لیے درکار دستاویزات متعدد بار فراہم کرنے کے باوجود تاحال دستخط نہیں کئے گئے جس سے اپیل دائر کرنے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے ،انہوں نے آئی جی جیل سے فوری مداخلت کرنے ، 24 گھنٹوں میں دستخط شدہ دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔