زرعی شعبہ کو بجٹ میں خصوصی ریلیف دیاجائے :کسان اتحاد

زرعی شعبہ کو بجٹ میں خصوصی  ریلیف دیاجائے :کسان اتحاد

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کسان اتحاد نے بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پیداواری لاگت کے تحت کاشتکاری جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران کسانوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ حکومت کو چاہئے کہ بجٹ میں بارڈر سکیورٹی کے ساتھ فوڈ سکیورٹی کو بھی ترجیح دے ۔ اگر بجٹ میں مناسب ریلیف نہ دیا گیا تو بہت سے کسان کاشتکاری ترک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ملک میں کپاس کی کاشت کو ترجیح دی جائے کیونکہ معیشت کیلئے اس کی اہمیت زیادہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں