جدہ سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 15گھنٹے تاخیر کا شکار، حجاج پریشان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بدھ کو جدہ سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی حج پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
کراچی سے ایئر لائن ذرائع کے مطابق 250 سے زائد پاکستانی حجاج جدہ ایئر پورٹ پر شدید پریشان ہوئے ۔حجاج کرام کے مطابق انہیں صبح 4 بجے ہوٹل سے نکال کر ایئر پورٹ لایا گیا، اب کوئی پرسان حال نہیں۔ ترجمان ایئرلائن کا کہنا ہے کہ جدہ سے کراچی کی پرواز میں تاخیر آپریشنل وجوہات کی وجہ سے ہوئی۔