چیف کمشنر آفس جعلی ای کورٹ فیس معاملہ کی تحقیقات شروع

چیف کمشنر آفس جعلی ای کورٹ فیس معاملہ کی تحقیقات شروع

ہائیکورٹ رجسٹرار آفس بیانات قلمبند کرنے کے بعد انکوائری رپورٹ مرتب کریگا جعلی ای کورٹ فیس پٹیشن دائر کرنے سے متعلقہ افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیف کمشنر آفس کے ای چالان میں نقص کا معاملہ کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا، ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے جعلی ای کورٹ فیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،جعلی ای کورٹ فیس پٹیشن دائر کرنے سے متعلقہ افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں،ہائیکورٹ رجسٹرار آفس بیانات قلمبند کرنے کے بعد انکوائری رپورٹ مرتب کرے گا،منگل کو ہائیکورٹ ڈائری برانچ نے جعلی ای کورٹ فیس معاملہ پکڑا تھا،ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ ایک کورٹ فیس پر دو پٹیشنز دائر ہونے کے بعد اس معاملے کی چھان بین کا فیصلہ ہوا،ای کورٹ چالان جعلی سازی کا معاملہ دیکھنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ بھی متحرک ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں