انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری سنگین معاملہ:سپریم کورٹ

انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری سنگین معاملہ:سپریم کورٹ

گردوں کی خریدوفروخت اوراعضانکالنے کے بڑھتے واقعات پرتشویش کااظہار بعض اوقات ڈاکٹرز، ہسپتال اورمتعلقہ سرکاری ادارے ملوث ہوتے ،جسٹس پنہور

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری اور گردوں کی خرید و فروخت کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ نہایت سنگین اور پیچیدہ معاملہ ہے جس میں بعض اوقات ڈاکٹرز، ہسپتال اور متعلقہ سرکاری اداروں کے کردار کا بھی جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے ۔ ٹیکسلا کے ڈاکٹر فواد ممتاز خان کی 7 سال قید کی سزا کے خلاف دائر بریت درخواست کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں حقیقت کم اور الزامات زیادہ ہیں۔سرکاری وکیل پنجاب نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹر کے خلاف اسی نوعیت کے مزید دس مقدمات ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اور انسانی اعضا نکالے جانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا ایسے معاملات میں بعض اوقات ڈاکٹرز، ہسپتال اور متعلقہ سرکاری ادارے بھی ملوث ہوتے ہیں۔ بعد ازاں سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں