محکمہ بلدیات پنجاب کا 250 ارب روپے کا بجٹ تیار

محکمہ بلدیات پنجاب کا 250 ارب روپے کا بجٹ تیار

52 شہروں میں300 اورمثالی گاؤں پیکیج کے لئے 30 ارب رکھنے کی تجویز یونین کونسلوں میں سیوریج،سڑکوں کی بحالی کیلئے 50 ارب روپے رکھے جائینگے بلدیاتی اداروں کی مالی خودمختاری کیلئے قانون سازی مکمل کرلی گئی :ذیشان رفیق

لاہور (عمران اکبر)آئندہ مالی سال 2026-27 کیلئے محکمہ بلدیات پنجاب کا 250 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ تیار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 300 ارب روپے جبکہ مثالی گاؤں پیکیج کیلئے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 100 ارب روپے ، جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 25 ارب روپے اور نئی سکیموں کیلئے 10 ارب روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی تجویز ہے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات کا ڈویلپمنٹ پروگرام 52 شہروں  سے بڑھا کر مرحلہ وار 200 شہروں تک توسیع دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔ بلدیاتی عوامی شکایات کے ازالے کیلئے موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی۔یونین کونسلوں میں سیوریج اور سڑکوں کی بحالی کیلئے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے مطابق بلدیاتی اداروں کو مالی خودمختاری دینے کیلئے قانون سازی مکمل کر لی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں