پنجاب کا بجٹ 12جون کو پیش ہوگا ،سمری وزیراعلیٰ کو ارسال
معاشی سرگرمیاں،عوامی فلاح و بہبود اور زرعی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں وسائل میں اضافے کیلئے ٹیکس نظام کو مرحلہ وار بہتر بنایا جا رہا ہے :مجتبیٰ شجاع
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کا آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ 12جون کو پیش کیاجائے گا ،سمری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بجٹ میں اولین ترجیح معاشی سرگرمیوں کا فروغ، زرعی شعبے میں اہم اصلاحات متعارف کرانا ہے ، وسائل میں اضافے کیلئے ٹیکس نظام مرحلہ وار بہتر بنایا جا رہا ہے ، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔