تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس چھوٹ ، بجلی گیس سستی کی جائے ، حافظ نعیم

تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس چھوٹ ، بجلی گیس سستی کی جائے ، حافظ نعیم

ٹیکس نظام عام آدمی پر بوجھ ،آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے ، حقائق سامنے آ جائینگے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے ،سیمینار سے خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دے ، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے اور ان کی قیمتیں چند برسوں کیلئے مقرر کر دے ۔ انہوں نے آئی پی پیز اور ری گیس فیکیشن کے مہنگے معاہدے ختم کرنے ، سودی نظام کے خاتمے اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا۔اسلام آباد میں ’’بجٹ، معیشت اور توانائی بحران سے حل تک‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے تو کئی اہم حقائق سامنے آ جائیں گے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے ، اس پروگرام سے غربت کی شرح میں کوئی کمی نہیں آئی ، انہوں نے پٹرول کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک لانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں