ن لیگ کی اصل طاقت اسکے نظریاتی اور وفادار کارکن ہیں،حمزہ شہباز

 ن لیگ کی اصل طاقت اسکے نظریاتی  اور وفادار کارکن ہیں،حمزہ شہباز

لاہور (اے پی پی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے مسلم لیگ (ن)تحصیل شکرگڑھ کے تنظیمی کارکنوں کے وفد نے ان کے آفس ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔

پارٹی ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران پارٹی امور، تنظیمی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ حمزہ شہباز نے کہا مسلم لیگ (ن)کی اصل طاقت اس کے نظریاتی اور وفادار کارکن ہیں جن کی انتھک محنت اور قربانیوں کی بدولت جماعت عوامی خدمت کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔لیگی عہدیداروں رانا امیر ، رانا خالد جاوید،مر تضیٰ سیالوی، اشرف نٹلا ہ ، مبارک لال،ملک عاصم عامر محمود نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں