تنخواہیں 100فیصد بڑھائیں :ڈاکٹرز پختونخوا حکومت کو 2ہفتے کی مہلت
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پختونخوا میں ڈاکٹر ز نے حکومت سے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے 2 ہفتوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ۔۔۔
اگر حکومت نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا تو پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں اور دوسرے ہفتے تمام ہسپتالوں میں سروسز کی فراہمی بند کردی جائے گی۔یہ اعلان پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پختونخوا کے چیئرمین ڈاکٹر زبیر نے صدر ڈاکٹر عامر تاج، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر یاسر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں ڈاکٹروں نے مطالبات کے حق میں پریس کلب پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔