ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ کی بعض دفعات کالعدم قرار دینے کے لئے جے یو آئی کی شرعی عدالت میں پٹیشن

 ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ کی بعض دفعات کالعدم قرار دینے کے لئے جے یو آئی کی شرعی عدالت میں پٹیشن

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جمعیت علماء اسلام نے وفاقی شرعی عدالت میں ڈومیسٹک وائلنس (پریونشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 کی بعض دفعات قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئے شریعت پٹیشن دائر کر دی۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ قانون میں ٹرانس جینڈر پرسن کی شمولیت ایسے تصور پر مبنی ہے جسے وفاقی شرعی عدالت پہلے ہی قرآن و سنت کے منافی قرار دے چکی ہے ، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی کو نفسیاتی تشدد قرار دینا قرآنِ میں دیئے گئے بعض شرعی حقوق کو متاثر کرتا ہے ۔ یکطرفہ شکایت پر شوہر کو گھر سے بے دخل کرنے کے اختیارات اسلامی اصولِ عدل اور خاندانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ قانون اسلامی تعلیمات، قرآن و سنت اور آئینِ کے آرٹیکل 227 سے ہم آہنگ بنایا جائے ، متنازعہ دفعات کالعدم قرار دی جائیں یا مناسب ترامیم کی ہدایت دی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں