مزارِ قائدؒ کے ترقیاتی و انتظامی جائزے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل

  مزارِ قائدؒ کے ترقیاتی و انتظامی جائزے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کے اجلاس میں قواعد و ضوابط کی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کمیٹی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار اور اس سے ملحقہ علاقوں سے متعلق انتظامی اور ترقیاتی امور کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی ،نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی میں سینیٹر سید وقار مہدی کو کنوینر جبکہ سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر بشری انجم بٹ کو ارکان شامل کیا گیا ،کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ کراچی میں واقع مزارِ قائد اور اس کے اطراف کے ایریا سے متعلق مختلف انتظامی اور ترقیاتی مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے سفارشات پیش کرے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ کی تاریخ سے 60 دن کے اندر اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں