جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کے 2 بیٹے قتل ،راہگیر زخمی
وانا (آئی این پی،این این آئی )جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کڑیکوٹ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائل توجی خیل کے سربراہ ملک جمیل وزیر کے دو بیٹوں معین الدین وزیر اور نوید وزیر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موقع پرہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ گولی لگنے سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا، واقعے کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔