کمرشل کورٹس کیلئے قانون سازی کا فیصلہ، 8رکنی کمیٹی قائم
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی قانون سازی کیلئے مسودہ تیار کریگی منصورعثمان،بلال کیانی بھی کمیٹی میں شامل، 45 روز میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قانون سازی کے لیے مسودہ تیار کرے گی،کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان ، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی ،وفاقی سیکر ٹری قانون بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے ،کمیٹی 45 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔