لاہور اور گردونواح میں 4.9شدت کا زلزلہ

لاہور اور گردونواح  میں 4.9شدت کا زلزلہ

لاہور ( سپیشل رپورٹر ، دنیا نیوز)لاہور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ریکٹر سکیل پر شدت4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز کشمیر بھارت کا سرحدی علاقہ تھا ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں