خیبرپختونخوا حکومت کا سرپلس بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا سرپلس بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

نئے این ایف سی ایوارڈ کے عدم انعقاد کی وجہ سے سرپلس بجٹ نہیں دے سکتے صوبائی بجٹ کا90فیصد انحصار وفاق کے قابل تقسیم محاصل پر ہے ،محکمہ خزانہ

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے سرپلس کی بجائے متوازن بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ خزانہ کے مطابق وفاق کی جانب سے نئے این ایف سی ایوارڈ کے عدم انعقاد کی وجہ سے سرپلس بجٹ نہیں دے سکتے ۔ اگلے مالی سال کیلئے صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم 2300ارب روپے تک متوقع ہے ۔اگلے مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم547ارب سے بڑھا کر590ارب تک لے جانے کی توقع ہے ۔ اگلے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں سب سے زیادہ ترجیح محکموں کی سیونگز کو دی جا ئے گی۔ خیبرپختونخوا کے سالانہ بجٹ کا90فیصد سے زائد انحصار وفاق کے قابل تقسیم محاصل پر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں