رانا ثناء اللہ کا بیان غریب دشمن ذہنیت کی عکاسی:ندیم چن
عالمی ادارے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت کی گواہی دے چکے
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے رانا ثناء اللہ کے بیان کو افسوسناک اور غریب دشمن ذہنیت کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس پروگرام کی شفافیت کی گواہی آئی ایم ایف ، ایشین بینک اور بڑے عالمی ادارے دے چکے وہ ان کو اچھا نہیں لگتا، ان کی سیاست کا مرکز غریب آدمی نہیں بلکہ اشرافیہ اور کاروباری مفادات ہیں ، افسوس کی بات یہ ہے کہ اب یہ غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی بات کر رہے ہیں، خدارا شہید بینظیر بھٹو سے جو بغض ہے اس کا انتقام پنجاب کے غریب عوام سے نہ لیں ۔