چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے صوبائی جسٹس کمیٹی کااجلاس کل 8 جون کو طلب کر لیا۔
اجلاس میں صوبے میں عدالتی نظام، انصاف کی بروقت فراہمی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گاجبکہ مختلف انتظامی اور قانونی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سمیت اعلیٰ سرکاری افسر شرکت کریں گے ، اجلاس میں آئی جی عبد الکریم، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر، ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز ،پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ ،ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ، لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کے سیکرٹری، فرانزک سائنس ایجنسی اور ریسکیو 1122 کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔