لیڈی ڈاکٹرپر تیزاب حملے کی مذمت

لیڈی ڈاکٹرپر تیزاب حملے کی مذمت

اسلام آباد (اے پی پی) خاتونِ اول اوررکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے تیزاب کے ہولناک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

خاتونِ اول نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین پر تشدد کی کوئی گنجائش نہیں اور ایسے جرائم سے قانون کی پوری قوت کے ساتھ نمٹا جانا چاہیے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں