قومی کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے آج سے کیمپ کا آغاز

قومی کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے آج سے کیمپ کا آغاز

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز کو مدعو کر لیا گیا، 22 کھلاڑی شرکت کرینگے وائٹ بال کیمپ 15 جون سے 18 ستمبر تک جاری رہے گا، 27 کھلاڑی شریک ہونگے ،کیمپس کا مقصد پلیئرز کی تیاری کو بہتر بنانا ہے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز کو مدعو کر لیا گیا،ریڈ بال کیمپ 8 جو آج سے 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں 22 کھلاڑی شرکت کریں گے ،وائٹ بال کیمپ 15 جون سے 18 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں 27 کھلاڑی شریک ہوں گے ۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے والے منتخب ریڈ بال کھلاڑی 15 جون سے کیمپ جوائن کریں گے ،دونوں کیمپس کا مقصد آئندہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری کو بہتر بنانا ہے ۔

ریڈ بال کیمپ میں عامر جمال، عبداللہ فضل، ابرار احمد، علی عثمان اور عماد بٹ شامل ہیں،اذان اویس، بابر اعظم، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس اور محمد علی ،رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، عبید شاہ ،ساجد خان ،سلمان علی آغا، ثاقب خان، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شہزاد گل اور شان مسعود کو بھی ریڈ بال کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے ،وائٹ بال کیمپ میں عبدالصمد، عبدالسبحان، احمد دانیال، عاکف جاوید اور علی رضا شامل ہیں،عرفات منہاس، فیصل اکرم، فخر زمان، فرحان یوسف، حیدر علی اور حسن نواز ،خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ،رضا اللہ،روحیل نذیر، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب شرکت کریں گے ،سمیر منہاس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں