جے شاہ اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کا مصافحہ توجہ کا مرکز

 جے شاہ اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کا مصافحہ توجہ کا مرکز

لندن(سپورٹس ڈیسک)لندن میں ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہوا جس میں آئی سی سی کے بھارتی چیئرمین جے شاہ اور چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے بھی ہاتھ ملایا جو توجہ کا مرکز بن گیا۔

 واٹرلو برج پر اس تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اور سنجوگ گپتا تھے ۔ سنجوگ کپتان گروپ فوٹو میں بھی پاکستانی کپتان فاظمہ ثنا کے ساتھ کھڑے نظرآرہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اسے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کاہینڈ شیک قرار دے کر تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے تمام کپتان ایک ہی بس میں سوار ہوکر لندن برج پر پہنچی تھیں۔تقریب میں کپتانوں نے اپنی ٹیموں کی تیاریوں پر بھی بات کی اور بہترین پرفارمنس دینے کا عزم کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں