تربیلا، منگلا،چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 40لاکھ 69ہزار ایکڑ فٹ ، ترجمان واپڈا
اسلام آباد(آن لائن)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 40 لاکھ 69 ہزار ایکڑ فٹ موجودہے ۔
واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے ۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 40 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک ،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 83 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے ۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 200 کیوسک ہے ۔