کے پی حکومت ہی عمران کی رہائی کی کنجی

کے پی حکومت ہی عمران کی رہائی کی کنجی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی کا کہنا ہے عمران خان کی رہائی کے لئے ہر موثر، کارگر اور عملی اقدام کا نہ صرف ساتھ دیں گے بلکہ حتی المقدور اپنا حصہ بھی ضرور ڈالیں گے۔۔۔

 ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا ہر اس قدم کے پیچھے کھڑ ے ہیں ، جس کا فائدہ عمران خان کو ہو اور یہی سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے ۔فروری میں پارلیمان کا دھرنا ختم ہونے کے بعد سے اب تک ہم نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی کیونکہ ہمیں ہر دن کہا جارہا تھا کہ بس ہم عمران خان کے لیے کچھ کرنے والے ہیں ، آپ خاموش رہیں۔ آج ہورہا ہے کل ہورہا ہے بس آپ خاموش رہیں، مشال یوسفزئی نے مزید کہا خیبر پختونخوا کی حکومت ہی عمران خان کی رہائی کی کنجی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں