محرم :پنجاب میں امن و امان کیلئے فوج اور رینجرز طلب

محرم :پنجاب میں امن و امان کیلئے فوج اور رینجرز طلب

فوج کی 61اور رینجرز کی 76 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ راولپنڈی میں 4تا 11محرم فوج کی 5اور رینجرز کی 7کمپنیاں خدمات انجام دینگی

راولپنڈی،لاہور (نیوزرپورٹر،اے پی پی) پنجاب کے مختلف اضلاع میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب  کر لیے گئے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کو پُرامن رکھنے کیلئے خدمات انجام دیں گے ۔پنجاب کے 39 اضلاع میں فوج اور رینجرز کی 137 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں، پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا۔ راولپنڈی ڈویژن (راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال) میں پاک فوج کی 5 اور رینجرز کی 7 کمپنیاں ضرورت کے مطابق 4 سے 11 محرم کے دوران خدمات انجام دیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں