737 بھارتی سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان آئیں گے ،ویزے جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرد ئیے ہیں، بھارتی سکھ یاتری گورو ارجن دیو جی کی برسی تقریبات میں شرکت کریں گے۔۔۔
اعلامیہ کے مطابق گورو ارجن دیوجی کی برسی کی سالانہ تقریبات 10 سے 19 جون تک پاکستان میں منعقد ہوں گی،بھارتی سکھ یاتری مذہبی رسومات اور تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے اور مختلف مقدس سکھ مقامات کی زیارت کریں گے۔