گلگت بلتستان:انتخابی نتائج میں دھاندلی کی گئی، راجہ ناصر عباس

گلگت بلتستان:انتخابی نتائج میں دھاندلی کی گئی، راجہ ناصر عباس

بلیک آؤٹ حقائق چھپانے کی کوششیں ، مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر نتائج تقسیم پی ٹی آئی امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم نہیں کئے گئے ،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کی گئی، انتخابات شفاف نہیں تھے ، صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نتائج میں تاخیر اور مخصوص نتائج کی تشہیر، انتخابی عمل پر سوالات اٹھاتے ہیں، گلگت بلتستان میں بلیک آؤٹ حقائق چھپانے کی کوششیں ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر نتائج تقسیم کئے گئے ، پی ٹی آئی امیدواروں کو مساوی انتخابی مواقع فراہم نہیں کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت اور گراؤنڈ پر قبضے سے انتخابی ماحول متاثر ہوا، عوام کے حقیقی نمائندوں کو سامنے آنے سے روکا جا رہا ہے ، حقیقی سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے سے خطرناک خلا پیدا ہوتا ہے ، ناصر عباس نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو دہشت گرد اور غدار قرار دینا خطرناک اقدام ہے ، مذاکرات میں وعدے کیے جاتے ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا،ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر جیسے حساس خطے میں غلط فیصلوں کے نتائج دور رس ہوں گے ، عوام تک معلومات نہ پہنچیں تو دشمن کا بیانیہ جگہ بنا لیتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں