ہائیکورٹ:ای چالان کیخلاف درخواست،حکومت سے جواب طلب
ریاست پہلے آگاہی پھر سزا دے ،سڑکوں پر نشانات نہ سائن بورڈز :درخواست گزار
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ای چالان سسٹم کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے دس روز میں جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار جمیلہ فاطمہ نے موقف اپنایا کہ ای چالان نظام غیر آئینی، جابرانہ اور ریونیو پر مبنی ہے ،شہریوں کو آگاہی دئیے بغیر بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں ،چالان سسٹم کے ذریعے عوام کو پھنسانے کا نظام قائم کیا جا رہا ہے ،سڑکوں پر نشانات ہیں نہ ہی سائن بورڈز ، آگاہی مہم کا فقدان ہے ،ٹریفک اہلکاروں کو صرف زیادہ چالان کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ،شہریوں کے لیے مؤثر اپیل یا اعتراض کا نظام موجود نہیں ،ریاست پہلے آگاہی دے پھر سزا دے ۔