اپوزیشن کا بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد(وقارعلی سید) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی،سینیٹر ناصرعباس،بیرسٹرگوہر علی خان،شاہد خٹک اور سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بجٹ کے موقع پر ایوان کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیاگیا،اراکین کو بانی پی ٹی آئی کے حق اور معاشی اعشاریے سے متعلق خصوصی پلے کارڈ زلانے کی ہدایت بھی کی گئی،اجلاس میں بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالجین،اہلخانہ اور سیاسی رفقاء کی رسائی تک احتجاج جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیاگیا ، اجلاس کے بعد گفتگو میں بیرسٹرگوہر علی خان نے بتایا کہ مشترکہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج ہوگا،اسوقت ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک رسائی دی جائے ، پی ٹی آئی اور اپوزیشن پورے بجٹ سیشن میں اپنا احتجاج جاری رکھے گی، دوسری جانب اپوزیشن ارکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ کل بجٹ اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔