بلوچستان: 23ہڑتالی ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس

بلوچستان: 23ہڑتالی ڈاکٹر  معطل، 25 کو شوکاز نوٹس

کوئٹہ (دنیا نیوز) محکمہ صحت بلوچستان نے 23ہڑتالی ڈاکٹروں کو معطل اور 25 کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

محکمہ صحت بلوچستان نے 5 ٹرینی ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ تربیتی رجسٹریشن بھی معطل کردی ہے اور ان کے خلاف باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کے مطابق عدلیہ کے احکامات کے تحت انسانی جانوں اور صحت سے متعلق اداروں میں ہڑتال اور بندش غیر قانونی اقدامات ہیں،لازمی سروسز سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی ۔یادر ہے کہ لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال کر رکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں