کامیاب سفارتکاری سے پاکستان عالمی منظر نامے میں نمایاں

 کامیاب سفارتکاری سے پاکستان عالمی منظر نامے میں نمایاں

2 سال پہلے تک امریکا ، ایران امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناقابلِ تصورتھا دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، امریکی جریدہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ،ایران، امریکا جنگ بندی اورخطے کے دیگراہم معاملات میں فعال کردارکے باعث پاکستان معتبر طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے ، پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ، دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی ۔ امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق صرف دو سال پہلے تک بھی امریکا اورایران کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناقابلِ تصورتھا۔

امریکی جریدہ کے مطابق سید عاصم منیرنے خود کو طاقت کے مرکز کے طور پرمنوایا، ٹرمپ نے انہیں میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل قراردیا،پاکستانی قیادت نے پاک بھارت جنگ بندی میں پیشرفت کا کریڈٹ ٹرمپ کو دے کرسیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا،ایران امریکا جنگ بندی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ اوردیگر عالمی رہنماؤں سے رابطوں پرمشتمل سفارتی مہم کی قیادت کی۔ ماہرین کی رائے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فیصلہ سازی واضح وژن اور مضبوط سمت پر مبنی ہے جس نے ریاستی ترجیحات کو زیادہ مربوط اور مو ٔثر بنایا ، عسکری قیادت کی اسی منظم حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں اضافہ اور عالمی سطح پر اس کا کردار زیادہ مستحکم ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں