فائلرز کیلئے جائیداد کی خرید وفروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس آدھا رہ گیا

فائلرز  کیلئے  جائیداد  کی  خرید وفروخت  پر  ود  ہولڈنگ  ٹیکس  آدھا  رہ  گیا

جائیداد کی خریداری پر ٹیکس 2.5 فیصد سے 1.25 اور فروخت پر 5.5 فیصد سے کم کر کے 2.75 فیصد نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی موجودہ شرحیں برقرار، غیرمنقولہ جائیداد سے فرضی آمدن کا تصور بھی ختم

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)فائلرز کیلئے جائیداد کی خریدو فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس آدھا رہ گیا، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ جائیداد کی منتقلی  پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو معقول بناتے ہوئے فائلرزکیلئے خریداری پر ٹیکس 2.5 فیصد سے 1.25 اور فروخت پر 5.5 فیصد سے کم کر کے 2.75 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔ انہوں نے کہا اس وقت برآمدات پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں مجموعی طورپر 2 فیصد ٹیکس عائد ہے جسے کم کر کے 1.25 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔ فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کیلئے جائیداد کی خرید وفروخت پر ٹیکس کی موجودہ شرحیں برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ غیر منقولہ جائیداد سے متعلق ڈیمڈ انکم (فرضی آمدن )کا تصور بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں