بجٹ ایک نظر میں

بجٹ ایک نظر میں

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم )وفاقی بجٹ27- 2026 میں ایف بی آر محصولات کا ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقررکیا گیاہے ،جورواں سال کے نظرثانی شدہ تخمینے سے 2 ہزار 281 ارب روپے زیادہ ہے۔

نان ٹیکس ریونیو 5 ہزار 336 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ،جس میں رواں سال کے مقابلے میں معمولی اضافہ تجویزکیا گیاہے ،ٹیکس اور نان ٹیکس پر مشتمل مجموعی قومی آمدن 20 ہزار 600 ارب روپے تک لے جانے کا ہدف ہے ،صوبوں کو این ایف سی اور دیگر مدوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے منتقل کئے جائیں گے ،وفاقی حکومت کے پاس خالص آمدن 11 ہزار 751 ارب روپے رہنے کا تخمینہ لگایاگیاہے ،جبکہ آئندہ مالی سال وفاقی بجٹ خسارہ 7 ہزار 20 ارب روپے رہنے کا امکان ظاہرکیا گیاہے ،صوبائی سرپلس کا ہدف 1 ہزار 794 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ ہے ،صوبائی سرپلس کے بعد مجموعی مالیاتی خسارہ 5 ہزار 226 ارب روپے تک محدود ہوگا ،آئندہ مالی سال کیلئے براہ راست ٹیکسوں کا ہدف 7613 ارب روپے مقرر کیاگیاہے ،انکم ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7480 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ،کیپیٹل ویلیو ٹیکس سے 26 ارب 58 کروڑ روپے وصول کرنے اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی وصولیاں 22 ارب 31 کروڑ روپے تک لے جانے کا ہدف رکھاگیاہے ،بالواسطہ ٹیکسوں کا مجموعی ہدف 7651 ارب روپے مقرر ہے ،کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں 1651 ارب روپے وصولیوں کا ہدف رکھا گیاہے اورسیلز ٹیکس کی مد میں 4927 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایاہے ،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 1073 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقررکیاگیاہے ،نان ٹیکس ریونیو میں لیویز اور فیسز سے 41 ارب 58 کروڑ روپے آمدن کا تخمینہ ہے ، موبائل ہینڈ سیٹ لیوی سے 14 ارب روپے وصولیوں کا ہدف ہے ،جبکہ آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن فیس کی مد میں 27 ارب 51 کروڑ روپے آمدن متوقع ہے ،ایئرپورٹ فیس سے 7 کروڑ 20 لاکھ روپے وصولیوں ،جائیدادوں اور سرکاری اداروں سے آمدن 435 ارب 76 کروڑ روپے رہنے کا تخمینہ لگایاگیاہے ۔فور جی اور فائیو جی لائسنسز سے 27 ارب 68 کروڑ روپے آمدن کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں