مہاجرین کی نشستوں میں ردوبدل کشمیر اسمبلی کا اختیار:رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں میں ردوبدل صرف کشمیر اسمبلی کا اختیار ہے اور وہ ہی کر سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن ہونے جا رہا ہے اور وہاں منتخب ہو کر آنے والے نمائندے آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے فیصلے کرسکتے ہیں تاہم مہاجرین کی نشستیں بڑھانے یا کم کرنے کا کوئی انتظامی فیصلہ ممکن نہیں،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس حوالے سے آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ اپنی رائے دے چکی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا ہوتا ہے , وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میرے سامنے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بارے کوئی بات نہیں کی،صرف خیبر پختونخوا کے مسائل اور عوامی امور پر گفتگو کی تھی۔